دیرینہ دشمنی پر مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

دیرینہ دشمنی پر مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابقہ دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا بتایا جاتا ہے۔۔۔

 کہ مانگووال خورد میں ظہیر الحسن اور ارشد کے مابین سابقہ دشمنی چلی آ رہی تھی چنانچہ ارشد اور اختر کی مبینہ ایماء پر عمران نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے ظہیر کو موقع پر موت کی نیند سلا دیا اور فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی میت تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر تے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں