مرکزی فروٹ منڈی ، چار دیواری ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ، جنگلے غائب

مرکزی فروٹ منڈی ، چار دیواری ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ، جنگلے غائب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مرکزی فروٹ منڈی میں سکیورٹی خامیوں اور دیگر بنیادی مسائل کے حل پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے توجہ نہ دینے کی وجہ سے تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔۔۔

انکا کہنا ہے کہ مرکزی فروٹ منڈی کی چار دیواری ٹو ٹ پھوٹ کا شکار اور جنگلے غائب ہیں اس کے علاوہ دیگر مسائل کی طرف توجہ دیئے بغیر سکیورٹی ممکن نہیں ،گاڑیوں کی مربوط چیکنگ کا نظام شامل نہیں،آئے روز کی وارداتو ں کی وجہ سے تاجر اور محنت کش عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں اسی طرح بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے نام پر فرضی کاروائی کرکے حکام بالا کو سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے ،جس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی ،انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں