بجٹ سے قبل مہنگائی ، 100 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

بجٹ    سے   قبل  مہنگائی    ،    100    اشیا    کی   قیمتوں   میں    اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )مجوزہ بجٹ کے پیش نظر ایک ماہ قبل ہی کاسمیٹکس، سگریٹ، کراکری،جنرل اسٹور کی درجنوں آئٹمز سمیت دیگر نوعیت کی لگ بھگ سو سے زائد مختلف نوعیت کی اشیاء کی قیمتوں میں 10 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔۔۔

جبکہ قیمتوں میں مزید اضافہ کی افواہیں اڑا کر اشیاء کی ذخیرہ اندوزی بھی اپنے عروج پر ہے ،اس کے ساتھ ساتھ بد انتظامی کی وجہ سے مارکیٹوں کی صورتحال مزید گھمبیر ہوتی جا رہی ہے ، جو کہ صارفین کیلئے تشویش کا باعث بنتا جا رہا ہے اس حوالے سے سرگودھا میں چیک اینڈ بیلنس پہلے ہی مکمل طور پر مفلوج ہے ، جس کابھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے یہاں تک کہ کھانے پینے اور روزمرہ کے عام استعمال کی بعض اشیاء کے ریٹس بھی پھر سے بڑھنے لگے ہیں، اور منافع خوروں و ذخیرہ اندوزوں کی خوب چاندی ہورہی ہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ غریب کی تو ویسے ہی کمر ٹوٹ گئی ہے اور متوسط طبقہ بھی شدید متاثر ہے ، ارباب اختیار کو صورتحال فوری نوٹس لینا چاہئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں