سکول وینز اور موٹر سائیکل رکشوں کے کرایوں میں اضافہ

سکول وینز اور موٹر سائیکل رکشوں کے کرایوں میں اضافہ

کندیاں (نمائندہ دنیا )سکول ڈیوٹی پر مامورکیری وینز اورموٹر سائیکل رکشوں کے کرایوں میں آئے روز ہونیوالے ہوشربا اضافہ کے باعث والدین پریشان، حکام سے کارواء کامطالبہ ‘پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود نا۔۔۔

تو پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی گئی اور نا ہی سکول ڈیوٹی پر مامورکیری وینز اورچنگچی کے کرایوں میں کمی کی گئی ،شہری حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اس ریلیف سے مکمل طور پر محروم ہیں، شہریوں کی سفری پریشانیاں ابھی تک جوں کی توں برقرار ہیں، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے سکول،کالجز میں بچوں کو پک ڈارپ کی ڈیوٹی پر مامور سکول وینز اور موٹر سائیکل رکشہ کے کرایوں کو چیک کرنے کے نظام کو موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں