آلودگی پھیلانے پر 4بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمات

 آلودگی پھیلانے پر 4بھٹہ  مالکان کیخلاف مقدمات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری ایندھن کا استعما ل کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کے پھیلاوّ کا باعث بننے والے 4بھٹہ مالکان کیخلا ف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

تھانہ ٹھیکری والا کے مختلف علاقوں کو محکمہ ماحولیات کی ٹیموں کی جانب سے چیک کیاگیا۔ اس دوران خورشید، احمدعلی، ارشد اور عباس نامی شہری کے بھٹوں پر استعمال کئے جانے والے غیر معیاری ایندھن کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کے پھیلائو کا سبب بنتے ہوئے پایاگیا۔ چاروں مالکان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں