خوشاب میں بیکری آئٹمز کے نرخوں میں 20تا 30فیصد کمی

خوشاب میں بیکری آئٹمز کے نرخوں میں 20تا 30فیصد کمی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) خوشاب کی ضلعی انتظامیہ کا احسن اقدام گندم کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے بیکری آئٹمز کے نرخوں میں 20تا 30فیصد کمی کے ساتھ نیا نرخنامہ جاری کر دیا گیا ۔۔۔

بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ اسسٹنٹ کمشنر خوشا ب محمد اعجاز ملک کی زیر صدارت منعقدہ بیکری مالکان کے اجلاس میں کیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نے بیکری مالکان کوقیمتیں کم کرنے پر مائل کیا اور ان کی مشاورت سے نئی قیمتوں کے تعین کے بعد نیا نرخنامہ جاری کیا ہدائے کی نئے نرخوں پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنایاجائے ، نئے نرخوں کے مطابق چھوٹی ڈبل روٹی100 روپے ،بڑی ڈبل روٹی200روپے ،رس کٹے ہوئے رس اوربرگررس 240روپے ، سلائس رس 240روپے ،بسکٹ اور باقر خانی 800روپے فروٹ کیک230روپے ،چکن پیزہ 90روپے ، پیسٹری80روپے اور شیر مال50 روپے میں فروخت ہو گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں