چوری کے 2ملزم گرفتار،7موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں

چوری کے 2ملزم گرفتار،7موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تھانہ جھال چکیاں پولیس کی موٹر سائیکل چوروں و منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کاروائی ، 7 موٹر سائیکل کل مالیتی 3 لاکھ 45ہزار اور چرس 3کلو 780 گرام برآمدکر لیا گی۔۔۔

 تفصیل کے مطابق ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر تھانہ جھال چکیاں پولیس نے موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 موٹرسائیکل چور ثقلین اور سدید کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 7 موٹرسائیکل کل مالیتی 3لاکھ 45ہزار روپے برآمدہوا، اسی طرح منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ تین منشیات فروش غلام عباس , معظم اور گل شیر کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے 03 کلو 780 گرام چرس برآمد کر کے تینوں ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں