یونیورسٹی آف سرگودھا میں ایک روزہ محفل حسن قرأت کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ایک  روزہ محفل حسن قرأت کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ عربی زبان و ادب کی جانب سے ایک روزہ محفل حسن قرأت کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے فنِ قرأت کے جوہر پیش کیے اور سامعین کے دل موہ لیے ۔

 محفل حسن قرأت میں ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس گوندل بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے ، محفل میں چنیوٹ سے قاری محمد انیس نعیمی، فیصل آباد سے قاری محمد حبیب نعیمی، شعبہ عربی زبان و ادب یونیورسٹی آف سرگودھا سے قاری محمد انیس، قاری حسن شیر، قاری مزمل امتیاز، قاری طارق نواز اور چیئر پرسن شعبہ عربی زبان و ادب پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم اسماعیل سمیت دیگر نمایاں شخصیات اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں