کالاباغ ، کمرمشانی اور عیسیٰ خیل میں پٹرول کی عدم دستیابی
کالاباغ ( نمائندہ دنیا ) کالاباغ ، کمرمشانی اور عیسی خیل سمیت تحصیل بھرمیں پٹرول کی عدم دستیابی پر عوام پریشان صارفین کو کئی کئی پمپس کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں پٹرول پمپ بند ہونے سے سخت مشکلات کاسامنا ہے ۔
گزشتہ روزپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سے عوام کو پٹرول کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کا بحران نظر آرہا ہے اور تحصیل عیسی خیل بھر کے بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب نہیں ہے ۔پٹرول پمپ بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد سے پٹرول پمپ بند ہیں پٹرول کے لئے مختلف پٹرول پمپوں کے چکر لگانا پڑ رہے ہیں اور جہاں کھلے ہیں ان پٹرول پمپوں پر بھی محدود پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے اکثر پٹرول پمپ تو کھلے ہیں تاہم وہاں آنے والی گاڑیوں کو پٹرول فروخت نہیں کیا جا رہاہے ۔