عالمی ڈینگی ڈے :عوام کو آگاہی دینے کیلئے سیمینار اور واک

عالمی ڈینگی ڈے :عوام کو آگاہی دینے کیلئے سیمینار اور واک

شاہ پور (نمائندہ دنیا)عالمی ڈینگی ڈے کے موقع پر شہریوں میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور زوہیب شفیع کی۔

 قیادت میں سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عدنان اصغرپرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین طاہرہ یاسمین ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عظمیٰ راؤ فوڈ کنٹرولر محمد اسلم ریسکیو انچارج محمد ہاشم انٹامالوجسٹ ذوالفقار حسین CDCانسپکٹررانا عابد حسین ڈاکٹر عمران حیدر سمیت محکمہ تعلیم ، صحت اورلائیواسٹاک کے ملازمین نے شرکت کی واک گورنمنٹ گرلز کالج شاہ پور سے شروع ہو کر غوثیہ چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر زوہیب شفیع کا کہنا تھا کہ ڈینگی ایک جان لیوا وائرس ہے جو کہ ایک مخصوص مچھر سے پھیلتا ہے جس کے لیے ہمیں بہت زیادہ احتیاط کرنی چاہئے ،اگرہم گردوپیش کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں گے تو دیگر بیماریوں سمیت ڈینگی سے بچاؤ بھی ممکن ہوگا ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کے لیے گملوں کیاریوں گھر کے لان اور بالخصوص موجودہ موسم میں روم کولرز اور چھتوں پر پڑے ہوئے ٹائرز ودیگر اشیاء میں کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی لاروا پیدا ہوتا ہے اس لئے ہم سب کو ڈینگی سے ڈرنا نہیں بلکہ اس سے بچنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیر سے ہی اس سے بچاؤ کا واحد حل ہے ۔شرکاء نے واک میں انسداد ڈینگی کے لئے احتیاطی تدابیر کے بینر اٹھا رکھے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں