ناجائز منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا‘اے سی

 ناجائز منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا‘اے سی

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں سے مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

 عید کی آمدسے قبل خود ساختہ مہنگائی کرنے والے ناجائز منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، انجمن تاجران اور میڈیا کا فرض ہے کہ وہ بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں وہ مرکزی انجمن تاجران امن کمیٹی اور میڈیا کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ، اجلاس میں سابق سٹی ناظم حاجی شیخ شوکت علی صراف سابق وائس چیئرمین شیخ ممتاز حیدر انصاری میاں محمد نعیم الدین انجمن سبزی فروشاں کے صدر مہر محمد اقبال دیگر نے شرکت کی جبکہ بلدیہ کی نمائندگی تنویر ہطار اور سید زاہد حسین شاہ نے کی ،اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے کہا کہ شہر کی بہتری کے لیے ہم سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے انہوں نے بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پر شہر کو چار سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر سیکٹر میں شامل لوگوں کے رابطہ نمبر نمایاں جگہ پر آویزاں کیے جائیں گے عوام کو چاہیے کہ وہ قربانی کی الائشیں جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے ایک جگہ پر اکٹھا رکھیں جہاں بلدیہ کا عملہ انہیں اٹھا کر ڈمپینگ پوائنٹ منتقل کرے گا انہوں نے بتایا کہ عید کے موقع پر تمام میونسپل عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں کسی بھی مسلہ کے لئے عوام ان سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں