سرگودھا کی دو جیلوں کے افسر عیدقیدیوں کیساتھ منائینگے

سرگودھا کی دو جیلوں کے افسر عیدقیدیوں کیساتھ منائینگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا کی دو جیلوں ڈسٹرکٹ جیل و شاہپور جیل کے افسران و عملہ عید قیدیوں کے ساتھ گزاریں گے۔۔۔

 کیونکہ حسب سابق عید کے ایام میں جیلوں میں بند قیدیوں کو گھروں سے آنے والا کھانا ’کپڑے اور دیگر اشیاء وصول کرنے کی سہولت ہو گی۔ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ ہذا میں بند 15 سو کے لگ بھگ اسیران سے ان کے عزیز و اقارب 3 روز ملاقات نہیں کر سکیں گے ، تاہم انہیں ضروریات زندگی کی اشیاء اپنے قیدیوں حوالاتیوں تک پہنچانے کی پوری طرح سہولت حاصل ہو گی جس کیلئے جیل حکام نے انتظامات کر لیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں