مویشیوں کی باقیات تقسیم کئے گئے بیگز میں ڈالیں،بابر رانجھا

مویشیوں کی باقیات تقسیم کئے گئے بیگز میں ڈالیں،بابر رانجھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فوکل پرسن ڈسٹرکٹ کنٹرول روم و ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے کہاہے کہ اسلامی تہوار اتحاد، یگانگت، بھائی چارے، صبر و تحمل اور برداشت کے آئینہ دار ہیں۔۔۔

 عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر اہلیان سرگودہا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے عید الاضحی پر شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف انتظامات کر لئے ہیں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع میں مختلف زون بنائے گئے ہیں ،صفائی نصف ایمان ہے اور صفائی برقرار رکھنا صرف گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے اسی تناظر میں تمام اہلیان علاقہ کو ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ،میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹی،یونین کونسل کی طرف سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ عید کے دوران الائشوں اور باقیات کو جگہ جگہ نہ پھینکیں بلکہ تقسیم کئے بیگ/شاپروں میں اچھے سے پیک کر علاقہ میں مخصوص جگہوں پر اکٹھا کریں یونین کونسل میں قائم شکایت سیل پر رابطہ کر کے سینی ٹیشن سٹاف کے حوالے کریں۔ تاکہ آلائشوں اور باقیات کو آبادی دور زمین میں دفن کیا جا سکے یادرے آلائشوں اور باقیات کو سڑ کوں یا اوپن ایریا میں پھینکنا جرم ہے خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں