صفائی آپریشن عید کے تینوں دن جاری رہے گا،ڈپٹی کمشنر

 صفائی آپریشن عید کے تینوں دن جاری رہے گا،ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے اہل اسلام کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحی کو پرسکون اور خوشگوار ماحول میں منانے کیلئے وسیع بنیادوں پر انتظامی و حفاظتی اقدامات کئے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار اور شہریوں کو ہرممکن ریلیف کی فراہمی میں کوئی تعطل نہ آئے انہوں نے کہا کہ عید کے اجتماعات کی مکمل سکیورٹی،جانوروں کی قربانی سے تعفن اور گندگی کے سدباب کیلئے میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے زیر اہتمام بھر پور صفائی آپریشن عید کے تینوں دن جاری رہے گا جس کی کامیابی کیلئے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اسی طرح سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی سروسز کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ خدانخواستہ کسی ہنگامی صورتحال میں علاج معالجہ کی مستعد سہولیات فراہم ہوسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں