سینکڑوں لیٹر جعلی دودھ کیمیکل اور دیگر سامان برآمد

 سینکڑوں لیٹر جعلی دودھ کیمیکل اور دیگر سامان برآمد

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کی نشاندہی پر فوڈ اتھارٹی نے کیمیکلز سے دودھ تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا اور موقع سے سینکڑوں لیٹر جعلی دودھ کیمیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا بتایا گیا ہے کہ۔۔۔

 لال وال لوکڑی بھیرہ کے قریب ایک مکان میں نصیر احمد وغیرہ کیمیکل سے دودھ تیار کر رہے تھے جس پر تحصیلدار رانا قمر عباس نے مکان کو سیل کر دیا تو مالک مکان نے سیل کو توڑ کر دوبارہ دودھ تیار کرنا شروع کر دیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر مدتر ممتاز ہرل نے فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی افیسر غلام شبیر اور دیگر حکام کو طلب کیا جنہوں نے مکان کا معائنہ کر کے وہاں سے کیمیکل سے تیار کردہ 300 لٹر دودھ 150 لٹر سرف اور دیگر مضر صحت اشیاء برآمد کر لیں دودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے بتایا کہ ملزمان مضر صحت چربی گھی کیمیکلز اور سکم ملک سے جعلی دودھ تیار کرنے کا گھناؤنا کاروبار کر کے معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیل رہے تھے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے نصیر بشیر اور نعمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ موقع سے 150 لٹر گھی چربی سرف اور 2 موٹر سائیکل قبضہ میں لے لئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں