کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے صفائی کا جائزہ لیا

 کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے صفائی کا جائزہ لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی نے نماز عید کے بعد شہر بھر کا دورہ کرتے ہوئے صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا اور سخت گرمی میں صفائی امور انجام دینے والے ورکرز کا حوصلہ بڑھایا۔۔۔

کمشنر نے بلاک نمبر 17, واٹر سپلائی روڈ اور ملڑی فارم روڈ سمیت اندرون علاقوں کا وزٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ورکرز کے ہمراہ دوپہر کا کھانا بھی کھایا ،صفائی آپریشن کا جائزہ، اپنی نگرانی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو عارضی پوائنٹس سے ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کروایا گیاصفائی آپریشن میں 66 رکشہ، 6 پک اپ، 4 ڈمپر ، 15 ٹریکٹر ٹرالیاں ، 8 لوڈرز سمیت ایم سی کی دیگر بھاری مشینری استعمال ہوئی،4 سو سے زائد سینٹری ورکرز شہر کو آلائشوں سے پاک بنانے کے لیے سخت موسم میں ڈیوٹی پر موجود ، تقریباً 14 سو ٹن آلائشوں کو تاحال ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں