عید کے بعد پہلا دن ،دفاتر میں حاضری کم رہی ، لو گوں کو مشکلات

عید کے بعد پہلا دن ،دفاتر میں  حاضری کم رہی ، لو گوں کو مشکلات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)عید الاضحی کے بعد کام کے پہلے روز سرکاری دفاتر میں افسروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی عملے کی حاضری بھی کم رہی۔۔۔

 سرکاری دفاتر میں کام نہ ہونے کے برابر ہوا ۔گزشتہ روز عید الاضحی کے بعد کام کا پہلا روز تھا لیکن سرکاری دفاتر میں افسر اور عملے کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی سرکاری دفاتر میں موجود ماتحت ملازمین آنے والے سائلین کو روایتی جواب دیتے رہے کہ افسر فیلڈ میں موجود ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں