عید الاضحی پر پی ایچ اے کے افسر اور انکی ٹیم ہنگامی انداز میں مصروف عمل رہی

 عید الاضحی پر پی ایچ اے کے افسر اور انکی  ٹیم ہنگامی انداز میں مصروف عمل رہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عید الاضحی کے موقع پر ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی کی قیادت میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن شفیق الرحمن نیازی اپنی ٹیم کے ہمراہ ہنگامی انداز میں مصروف عمل رہے۔۔۔

 اور عید کے ایام میں پارکس میں آنے والے لوگوں کو پرتحفظ ماحول میں تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کے حوالہ سے گراس روٹ لیول پر کام کیا گیا، عید کے موقع پر پارکس میں واک تھرو گیٹ لگائے گئے اور میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال بھی کیا گیا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان، ڈی پی او اسد اعجاز ملہی اور اے سی آمنہ احسان تارڑ نے جوائے لینڈ، فیملی پارک، کمپنی باغ، جوائے لینڈ رحمت اللعالمین پارک اور اے بی سی فن لینڈ سمیت دیگر پارکس کا دورہ کیا اور انہیں مکینیکل رائیڈز و دیگر انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، انہوں نے پی ایچ اے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں