عارضی تعینات ٹیچرز کو اپنے سکول حاضر ہونے کے احکامات نظر انداز

عارضی تعینات ٹیچرز کو اپنے سکول حاضر ہونے کے احکامات نظر انداز

کمرمشانی (نامہ نگار)ضلع میانوالی میں پنجاب حکومت کے احکامات ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہوامیںاڑادیئے ہیں۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجا ب نے پورے پنجاب میں عارضی ڈیوٹی پر تعینات ٹیچرز کو فل فوراپنے سکولوں میں حاضرہونے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔

 لیکن میانوالی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کچھ لوگوں کو سکولوں کو واپس بھیج دیاہے اورمن پسند لوگ ابھی تک عارضی ڈیوٹی پر موجود ہیں حالانکہ سکولوں میں ٹیچرز کی پہلی ہی کمی ہے اورٹیچرز ایڈمنسٹریٹو پوسٹ پر عارضی طور پر تعینات ہیں سیاسی وسماجی حلقوں نے ڈی سی میانوالی سی ای او ایجوکیشن سے فل فورعارضی ڈیوٹیاں ختم کرنے کامطالبہ کیاہے۔ اورکہاہے کہ سیکرٹری ایجوکیشن کے احکامات پر عمل درآمد کیاجائے یہ ہے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہاں پر سیکر ٹری سکول ایجوکیشن کے احکامات کی کوئی وقعت نہیں۔سسٹم کا اﷲ حافظ وزیر اعلی پنجاب کا پنجاب جہاں پر کوئی سرکاری نوٹیفکیشن کی کوئی اہمیت نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں