ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے 8سالہ بچے کی لاش تلاش کر لی

 ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے  8سالہ بچے کی لاش تلاش کر لی

قائدآباد(نمائندہ دنیا)ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے 8سالہ بچے کی لاش تلاش کر لی۔ گزشتہ روز خالق آباد وسطی شیر والی روڈ نہر میں نہاتے ہوئے 8سالہ اکبر خان ڈوب گیا ۔۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر رسپانس کرتے ہوئے امدادی کاروائیاں شروع کر دیں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران سکوبا سرچ،لائن سرچ،اینکر سرچ اور بوٹ سپننگ میتھڈ کا استعمال کرتے ہوئے باڈی کو جائے وقوعہ سے آدھا کلومیٹر کے فاصلہ سے ریسکیو ٹیم نے تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں