صدر زرداری سرگودھا میانوالی روڈ کے لئے فوری طور پر فنڈز جاری کروائیں،سید کوثر شاہ ہمدانی

صدر زرداری سرگودھا میانوالی روڈ  کے لئے فوری طور پر فنڈز جاری  کروائیں،سید کوثر شاہ ہمدانی

قائدآباد(نمائندہ دنیا )پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی کارکن سید کوثر شاہ ہمدانی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ۔۔

کہ عرصہ دراز سے سرگودھا میانوالی روڈ کے زیر تعمیر حصہ پر کام رکا ہوا ہے پنجاب اور کے پی کے کو ملانے والی یہ ایک اہم شاہراہ ہے جس پر عوام کو سفر میں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انھوں نے صدر پاکستان سے مطالبہ کیا کہ عوام کی مشکلات دیکھتے ہوئے سرگودھا میانوالی روڈ کے لئے فوری طور پر فنڈز جاری کروائے جائیں تا کہ عوام کو سفری مشکلات میں آسانی ہو ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں