سکول کونسل ممبران مقررہ مدت سے زیادہ عرصہ تعینات

 سکول کونسل ممبران مقررہ مدت سے زیادہ عرصہ تعینات

موچھ (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ آف پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی کے مطابق سکول کونسل کے ممبران کی مدت دو سال ہے ۔۔

لیکن چند افراد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ابا خیل اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ابا خیل دونوں کے ممبران بھی ہیں اور کافی عرصہ سے سکول کونسل کے ممبر ہیں جو کہ ٹیچرز کو اب بلاوجہ تنگ کرتے ہیں اور مختلف غیر قانونی کاموں میں ساتھ دینے پر اساتذہ کو مجبور کرتے ہیں سی ای او ایجوکیشن میانوالی ملک طارق عباس سے عوامی مطالبہ ہے کہ وہ اس چیز پر نظر ثانی کریں اور گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق دو سال سے زائد رہنے والے افراد کو تبدیل کر کے سکول کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں