ڈی پی او میانوالی کی پولیس افسر وں کیساتھ کرائم میٹنگ

ڈی پی او میانوالی کی پولیس افسر وں کیساتھ کرائم میٹنگ

میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او میانوالی کی پولیس افسر وں کے ساتھ کرائم میٹنگ ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے بہرام شہید ہال پولیس لائنز میں ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی، ایس ڈی پی اوز / ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی۔

 میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی شوکت علی سمیت ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تمام ہیڈ برانچز نے شرکت کی۔ڈی پی او میانوالی نے کرائم کے روک تھام کے حوالے سے پولیس افسروں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی دیکھانے والے 8 ایس ایچ اوز کو تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیے ۔ڈی پی او میانوالی نے میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ افسران کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی انتظامات اور ضلع بھر میں کرائم کو کنٹرول کرنے کے متعلق احکامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ۔ اس میں کسی صورت تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور مظلوم کی داد رسی کو ہر ممکن یقینی بنائیں اور جرائم کے خاتمے و بیخ کنی کیلئے تمام افسران اپنے علاقے میں ہونے والی مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور جرائم پیشہ، رسہ گیروں، مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں اضافہ کریں اور سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے گشت کے نظام کو مؤثر بنائیں۔قانون کی بالادستی، فرینڈلی پولیسنگ، میرٹ پر تفتیش اور کرپشن کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں