وسائل کی کمی اور ماحولیاتی آلودگی ، بڑھتی ہوئی آبادی ایک بڑا چیلنج بن گئی

وسائل کی کمی اور ماحولیاتی آلودگی ، بڑھتی ہوئی آبادی ایک بڑا چیلنج بن گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی ہمارے لیے بڑ ا چیلنج بن گئی ہے ، ہمیں وسائل کی کمی کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کا بھی سامنا ہے۔۔۔

اگر اب بھی کچھ نہ کیا تو وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔ وہ آبادی کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی دفتر بہبود آبادی کے زیر اہتمام آرٹس کونسل کمپلیکس میں سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔ سیمینار میں ضلعی آفیسر ملک آفتاب اعوان کے علاؤہ دیگر افسران ، فیلڈ سٹاف ، این جی اوز نمائندگان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا آبادی کا جن ہمارے وسائل نگل رہا ہے اسے بوتل میں بند کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سال آبادی کے عالمی دن پر احساس ہوتا ہے کہ آبادی پر قابو پانا ہے اور پھر یہ جذبہ کہیں کھو جاتا ہے ، بڑھتی آبادی کے سنگین چیلنج کو سمجھنے ہوتے ہوئے منظم آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔ آبادی کا انتظام صرف حکومت کی نہیں بلکہ معاشرتی ذمہ داری بھی ہے ، پائیدار ترقی کی شرح موثر آبادی کنٹرول سے منسلک ہے ،ضلعی آفیسر بہبود آبادی ملک آفتاب اعوان نے بتایا کہ پاپولیشن کنٹرول میں جدت لائی جارہی ہے ۔ پنجاب میں مائع حمل کی ادویات سمیت تولیدی صحت کی تمام سہولیات بالکل مفت فراہم کی جارہی ہیں علماء کرام کے ذریعے معاشرے میں آگاہی دی جارہی ہے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ریلی بھی نکالی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں