کمرمشانی سے وانڈھا سرمست خیل کارپٹ روڈ کی سائیڈ پر پشتے لگانے کا مطالبہ

کمرمشانی (نامہ نگار))کمرمشانی سے وانڈھا سرمست خیل جانے والے کارپٹ روڈ کی سائیڈ پر پشتے لگائے جائیں سابق چیئر مین عبدالرحمن کونسلر عارف خان سمیع اﷲ خان صفی اﷲ خان ہدایت اﷲ خان کا ڈی سی میانوالی سے مشترکہ مطالبہ. وانڈھا سرمت خیل کے رہائشیون نیاپنے ۔۔
مشترکہ بیان میں ڈی سی میانوالی سے مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاکھوں روپے سے عوام کو سہولت دینے کے لیے کارپٹ روڈ بنایا ہے لیکن بارشوں کی وجہ سے اس کی سائیڈ کے کنارے پختہ نہ ہونے سے مٹی بہہ گئی ہے اور جگہ جگہ گہرے کھڈے بن چکے ہیں جس کی وجہ سے کئی بار رکشے موٹر سائیکل حادثات کا شکار ہو چکے ہیں خاص کر شام کے بعد کراسنگ میں زیادہ حادثات ہوتے ہیں ڈی سی میانوالی نوٹس لیں اور روڈ کے سائیڈ کے پشتے مضبوط کریں ورنہ کچھ ماہ میں کارپٹ روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گا۔