مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کیلئے وہ دن رات کوشاں :سردار عاصم شیر

شاہ پور (نمائندہ دنیا) ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 80سردار عاصم شیر میکن نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام کے مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کے لئے۔۔
وہ دن رات کوشاں ہیں۔ بطور چیئرمین ضلع کونسل اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے ہیں سیاست کرنے کا مقصد عوام کی خدمت ہے حلقہ بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرکے عوام کے مسائل معلوم کررہے ہیں۔تاکہ پسماندہ مسائل حل کرائے جاسکیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے میونسپل کمیٹی شاہ پور میں عوام مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری میں کیا۔