صوبائی وزیر صحت کاکارڈیالوجی ہسپتال کی سائیٹ کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سرگودھا میں بنائے جانے ہونے والے نواز شریف انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی کی سائٹ کا وزٹ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ 200 بیڈز پر مشتمل اس ہسپتال کی تعمیر سے شمالی پنجاب میں دل کے مریضوں کو جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے آئی ڈیپ کمپنی کو نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسپتال کی تعمیراتی کاموں وہ خود اور ان کی ٹیم ہر ماہ معائینہ کرے گی۔ خواجہ سلمان رفیق کا مزید کہنا تھا کہ 25 دسمبر2025 تک ہسپتال میں اوپی ڈی کا باقاعدہ آغاز ہوجائیگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں صحت کی سہولیات میں آسانیاں پیداکی جارہی ہیں۔ صوبہ کی عوام تک صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔