3 رکنی سانول زبیر گینگ گرفتار نقدی، موٹر سائیکل، اسلحہ برآمد

میانوالی(نامہ نگار)تھانہ ہرنولی پولیس نے 3 رکنی سانول زبیر رابری، چوری و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار چوری شدہ مال مسروقہ سامان کی مالیتی رقم 75 ہزار روپے، 1موٹر سائیکل، اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
سانول سردار، زبیر حسن اور قفتان پر مشتمل 3 رکنی سانول زبیر گینگ کو اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے تھانہ ہرنولی کے موٹر سائیکل چوری، رابری اور دیگر چوری کے 5 مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔