وطن عزیز سرسبز بنانے کیلئے حکومت کیساتھ ہیں:فرحت عباس

وطن عزیز سرسبز بنانے کیلئے حکومت کیساتھ ہیں:فرحت عباس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وطن عزیز کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے تمام شعبے اور شہری حکومت کے ساتھ ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ پرسنل فرحت عباس نے۔

 آر بی ایس میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگاتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد سنبل ،شیشم،شہتوت،جامن، بوہڑ سمیت دیگر اقسام کے قد آور پودے لگائے جن کی دیکھ بھال اورنشوونما کے لئے بھی موثر انتظامات ہونے چاہیں تاکہ یہ پروان چڑہیں اور ماحول کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات پرشجرکاری مہم پر تحریک کی صورت میں عملدرآمدجاری ہے جس میں تمام محکموں سمیت شہریوں کو بھی شریک رکھا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں