واسا کے قیام میں تاخیر،پانی کی فراہمی اور سیوریج نظام کے مسائل بڑھ گئے

واسا کے قیام میں تاخیر،پانی کی فراہمی اور سیوریج نظام کے مسائل بڑھ گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیوریج اور پانی جیسی بنیادی سہولیات کی ابتر صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے مطلوبہ ڈیمانڈ کی عدم فراہمی اور ۔

واسا کے قیام میں مسلسل تاخیر سے بلدیہ سرگودھا اور شہریوں کی مشکلات میں روزباروز اضافہ باعث تشویش بنتا جا رہا ہے یہ امر طے ہے کہ واسا کی منظوری اور جدید مشینری کے علاوہ سیوریج اور میٹھے پانی کی نئی سکیموں کے اجراء کے بغیر حالات کنٹرول ہی نہیں ہو سکتے ،جس کے باعث شہر میں صحت و صفائی کی صورتحال انتہائی تشویش ناک حد تک پہنچ چکی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ شہر میں آبادی کے تناسب سے میونسپل کارپوریشن کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے ، جن کی فراہمی میں تاخیر کو وجہ بیان کر کے سائلین سے جان چھڑانے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور دستیاب وسائل کا بے دریغ استعمال کیاجا رہاہے ، یہی نہیں ارکان اسمبلی اور ضلعی و تحصیل افسران اس حوالے سے ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرتے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے حالات مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں ،یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں سا ل کے پہلے چھ ماہ کے دوان ریجن بھر کی نسبت مبینہ کرپشن اور بنیادی مسائل سے چشم پوشی کی سب سے زیادہ شکایات میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے خلاف موصول ہوئیں، جبکہ انوائرمنٹل ٹربیونل پنجاب کی طرف سے شہر میں صحت و صفائی کی ابتر صورتحال پر جاری ہونیوالے نوٹسز کو نظر انداز کرنے کے بارے میں تفصیلات سے بھی آگاہ کر چکاہے جس پر متعلقہ شعبوں کے حکام اور ضلعی انتظامیہ کو توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں