ایک ملزم سے 20لٹر شراب،7سے ناجائز اسلحہ برآمد

ایک ملزم سے 20لٹر شراب،7سے ناجائز اسلحہ برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران تھانہ پھلروان پولیس نے منشیات فروش صہیب سے شراب 20 لٹر۔۔۔

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم عدنان سے رائفل 222 بور اور بابر سے کلاشنکوف ،جبکہ تھانہ سلانوالی پولیس نے ملزم امجد سے بندوق12بور اور عباس سے بندوق 12بور ،ذوالفقار سے پسٹل30بور، نصر سے پسٹل30بور اور رضوان سے پسٹل30بور برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے اس موقع پرڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری رہے گا امن و امان کی فضا کو کسی بھی صورت غیر مستحکم نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں