60ہزار700 افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ادا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ترجمان بے نظیر انکم سپورٹ کے مطابق تحصیل سرگودہا میں 60ہزار700 مستحقین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم کی ادئیگی کر دی گئی ہے۔۔۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کی کل تعداد 71550 ہے ،جن میں سے 60 ہزار 700 مستحقین خواتین کو فی کس 10 ہزار500روپے کی رقم ادا کر دی گئی ہے جبکہ بقیہ10 ہزار850 مستحق رجسٹرڈ خواتین کو ادئیگی کا عمل جاری ہے ۔اس طرح تحصیل سرگودھا کے پروگرام کی ادائیگیوں کا 84.84 فیصد عمل مکمل ہو چکا ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کیمپ سائٹ کا دورہ کر کے اپنی رقم وصول کر سکتی ہیں۔جہاں پر انکو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنانہیں کرنا پڑے گا ۔