قیدیوں کو آلودگی پر قابو پانے کیلئے درخت لگانے کی آگاہی دی جارہی ہے ،ابوبکر عبداللہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کے سپرنٹنڈ نٹ ابوبکر عبداﷲ نے بتایا کہ آئی جی جیل خانہ جات کے ویژن کے مطابق بڑھتی ہوئی آلودگی کے خاتمہ کے ساتھ درخت لگانے کے حوالے سے نہ صرف عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔۔۔
بلکہ اس حوالے سے اسیران میں آگاہی مہم بھی شروع کر رکھی ہے جس میں آلودگی کے سد باب اور درخت لگانے کی اہمیت بارے خصوصی لیکچرز دیئے جاتے ہیں تاکہ وہ رہائی کے بعد معاشرے کا مفید حصہ بن کر زندگی گزاریں اور بالخصوص اپنی آنیوالی نسل کیلئے صحت مند ماحول پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔