9مئی کے واقعات سے بڑی دشمنی ہو ہی نہیں سکتی، عثمان شانی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) 9مئی کے واقعات سے بڑی دشمنی ہو ہی نہیں سکتی PTI نے سیاست چمکانے کیلئے نظام برباد کیا تباہی سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔
جس کے تدارک کیلئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے اور انشاء اﷲ عوام کو ریلیف فراہم کرنے آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے پھر حکومت بنائینگے ،رہنماء مسلم لیگ عثمان شانی نے کہا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ پٹ چکا ہے پی ٹی آئی نے عوام میں نفرت کا جو بیج بویا ہے اس کی وجہ سے عوام پی ٹی آئی اور اس کے چیئرمین سے نفرت کرنے لگے ہیں پاکستان کی ترقی میں ن لیگ سے بڑھ کر کوئی اپنا کردار ادا نہیں کرسکتا موٹروے ’ میٹرو’ اورنج منصوبے ن لیگ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔