شہدا کی قربانی قوم کومضبوط اور مستحکم کرتی ہے :محمد فہیم کلوڑ
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ سپر نٹنڈنٹ پولیس محمد فہیم کلوڑ نے کہا ہے کہ’’شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ‘‘جو لوگ اپنے ملک اور قوم کی خاطر اپنی جان قربان کرتے ہیں، ان کی موت قوم کی زندگی اور بقا کا باعث بنتی ہے ۔
ان کی قربانی قوم کومضبوط اور مستحکم کرتی ہے ، اور ان کے جذبے سے قوم کو حوصلہ اور حیات ملتی ہے وہ یوم شہداء پولیس کے موقع پر اسلام آباد پولیس کے شہید ملک حامد مختار کے اہل وعیال سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت شہدائے پولیس کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے ۔ ان اقدامات میں مالی امداد، مفت تعلیم، اور صحت کی سہولیات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ امیر مختار شہید نے انتہائی جواں مردی سے میلوڈی چوک میں خودکش حملہ آور کو ہجوم میں جانے سے روکے رکھا ہے وہ خود تو جام شہادت نوش کر گئے لیکن سینکڑوں افراد کی جان بچائی انہوں نے کہا کہ امیر مختار شہید جیسے لوگ ہماری پولیس فورس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔