فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی ،12سو کلو مردہ مرغیاں تلف
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور روڈ اور ہجویری ٹاؤن میں کریک ڈاؤن کرکے 1200 کلو مردہ مرغیاں تلف، 500پیکٹ گٹکا ضبط، 2 مقدمات درج،2ملزم گرفتارکرادیئے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز قاسم رضا نے بتایا کہ لاہور روڈ کھڑیانوالہ میں مانانوالہ سے فیصل آباد مردہ مرغیوں کی ترسیل ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کرا دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہجویری ٹاؤن میں کریانہ سٹور سے ممنوعہ گٹکا ضبط کر کے سٹور مالک کیخلاف مقدمہ درج کرا کر گرفتار کرایا گیا۔