650لٹر غیر معیاری دودھ تلف،48ہزار جرمانہ عائد

650لٹر غیر معیاری دودھ تلف،48ہزار جرمانہ عائد

میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر میانوالی حیدر عباس کی سربراہی میں صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے شہر کی داخلی و خارجی سڑکوں پر دودھ ٹرانسپورٹ کرنے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس موقع پر دودھ کے معیار کو چیک کیا گیا اور مجموعی طور پر 16 ہزار لٹر دودھ کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں سے 650 لٹر غیر معیاری دودھ تلف کیا گیا۔ ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور 48 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں