کچہری کے باہر موٹرسائیکل سوارو ں کی فائرنگ،2زخمی

 کچہری کے باہر موٹرسائیکل سوارو ں کی فائرنگ،2زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ضلع کچہری کے باہر موٹرسائیکل سوارو ں نے فائرنگ کر کے دو اشخاص کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔۔۔

 واقعہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مین شاہراہ پر بھگدڑ مچ گئی، عینی شاہدین کے مطابق ملزمان کی تعداد تین تھی جو کہ موٹرسائیکلوں پر سوار تھے ، زخمی ہونیوالوں کے نام عمیر اور ذوالفقار بتائے جاتے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ آر پی او شارق کمال صدیقی نے ڈسٹرکٹ کورٹس کے باہر ہونے والی فائرنگ کا نوٹس ڈی پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ، ایس ڈی پی او سٹی کی سربراہی میں اعلی سطح کی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں