ریسکیو اہلکار نے بچے کے گلے میں پھنسا بوتل کا ڈھکن نکال لیا

 ریسکیو اہلکار نے بچے کے گلے  میں پھنسا بوتل کا ڈھکن نکال لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کم سن بچے نے کولڈ ڈرنک کی بوتل کا ڈھکن گلے میں پھنسا لیا ،ڈاکٹروں نے سہولت نہ ہونے پر بچے کو سرگودھا منتقل کرنے کا۔

 کہا ریسکیو اہلکار نے مہارت سے خود ہی بچے ڈھکن نکال کر بچے کی جان بچالی ،ریسکیو حکام کے مطابق نواحی علاقہ کولووال کے رہائشی کمسن محسن رضا نے کولڈ ڈرنک کی بوتل کا ڈھکن اپنے گلے میں پھنسا لیا ، شدید تکلیف پر بچے کو ہسپتال لایا گیا تو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ناکافی سہولیات پر اسے ڈاکٹرز نے سرگودھا منتقل کرنے کا کہا اس دوران ایک ریسکیو اہلکار نے ذاتی تجربے کی بنیاد پر بچے کے گلے سے ڈھکن نکا ل لیا،بچے کے والدین نے ریسکیو اہلکار کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں