دیہی علاقوں میں صفائی نظام کی بہتری،سرگودھا کا تیسرا نمبر

دیہی علاقوں میں صفائی نظام کی بہتری،سرگودھا کا تیسرا نمبر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ستھرا پنجاب پروگرام فیز 4میں دیہی علاقوں کے صفائی نظام کی بہتری اور تجاوزات کے خاتمہ کے حوالے سے سرگودھا پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن پر آ گیا۔

،جبکہ فیس وصولیوں کے اعتبار سے ضلع کی چوتھی پوزیشن رہی ، اس امر کا انکشاف ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے ویلیج کمیٹیوں کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااور کہا کہ کمشنر و ڈپٹی کمشنرکی ذاتی دلچسپی سے صوبائی رینکنگ میں سرگودھا کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے جبکہ مزید بہتری کیلئے فیلڈ ٹیموں کو نئے اہداف دینے کے ساتھ ساتھ تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، انہوں نے ٹھوس حکمت عملی کے تحت محکمانہ اقدامات کو پائیدار بنیادوں پر نتیجہ خیز بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج کے پانی کی مسلسل نکاسی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے دوررس نتائج کے حامل اقدامات کیے جائیں تاکہ صفائی کا نظام کسی بھی وقت درہم برہم نہ ہو،‘‘ستھرا پنجاب’’ پروگرام بہت اہمیت کا حامل ہے جس کی بدولت نہ صرف ماحولیاتی تحفظ ممکن ہو گا بلکہ صفائی کے کلچر کو بھی فروغ ملے گا،ڈپٹی ڈائریکٹر نے صفائی کو برقرار رکھنے ،اس عمل میں متعلقہ اداروں کا ساتھ دینے اور شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کی مہم کو بھی مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں