نوجوانوں کا عالمی ، ریسکیو سٹیشن تحصیل شاہپور میں تقریب

نوجوانوں کا عالمی ، ریسکیو  سٹیشن تحصیل شاہپور میں تقریب

شاہ پور(نمائندہ دنیا )نوجوانوں کا عالمی دن ہر سال 12اگست کو منایا جاتا ہے ، جو نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ان کی شراکت کو تسلیم کرنے کیلئے وقف ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے ریسکیو اسٹیشن تحصیل شاہپور میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زوہیب شفیع نے ریسکیو اسٹیشن میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ تقریب میں ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد منیر، ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ شاہپور کے پرنسپل ملک حبیب اللہ ، اور تحصیل ریسکیو کمیونٹی انچارج ہاشم حسین اور ریسکیو سٹاف موجود تھے ۔ تقریب میں کالج و سکولز کے طلباء نے بھی پودے لگائے اور ان کی دیکھ بھال کا عزم کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں