منظور ٹاؤن میں سیوریج کی بد ترین بندش، گندا پانی جمع

منظور ٹاؤن میں سیوریج کی بد ترین بندش، گندا پانی جمع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کونسل 7 کا علاقہ منظور ٹاؤن سیوریج کی بد ترین بندش کے باعث ہزاروں مکینوں کیلئے وبال جان بن کر رہ گیا ہے۔۔۔

قبل ازیں حکومت کے کروڑوں روپے کے فنڈ ز سے علاقہ میں ڈسپوزل ورکس اور نئی مین لائن تعمیر کی گئی مگر کاپوریشن حکام کی دانستہ چشم پوشی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے مین سیور لائن سے منسلک گلیوں اور سڑک سے گزرنے والی لائنوں کی صفائی نہیں کی گئی ، اہل علاقہ کے مطابق گزشتہ دو سال سے ان لائنوں کی ڈسلسٹنگ کیلئے درخواستیں دے رہے ہیں افسران وعدے وعید کرتے ہیں مگر عملدرآمد کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے ، جھیلو ں کا منظر پیش کرنیوالی گلیاں وزیر اعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کا مذاق اڑا رہی ہیں، سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہو کر بیماریاں پھیلا رہا ہے ، متعلقہ عملہ صرف پیسے دینے والوں کے پرائیویٹ کام کرتا ہے جن کے خلاف شکایت کی تو وہ انتقامی طور پر اس علاقے کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے ،مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ شادی خوشی کی تقریبات کیلئے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ، انتظامی افسران صرف مخصوص علاقوں میں دورے کر کے سب اچھا کی رپورٹ دینے میں مصروف ہیں اسیط طرح سیاسی نمائندوں نے کبھی اس آبادی کے مسائل حل کرنے کیلئے دلچسپی نہیں لی۔ جس کی وجہ سے ہزاروں نفوس پر مشتمل یہ آبادی مسائل میں گھر چکی ہے اور مکینوں کی زندگی اجیرن ہو کررہ گئی ہے ،کسی بھی سطح پر شنوائی نہیں ہو رہی ، وزیر اعلی مریم نواز شریف سے التجاہے کہ صحت و صفائی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں