تنظیم اہلسنت کا اجلاس ، ربیع الاوّل کے پروگرامز اور مرکزی جلوس پر مشاورت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )جامع مسجد حامد علی شاہ میں تمام تنظیم اہلسنت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ربیع الاوّل کے پروگرامز اور مرکزی جلوس کے حوالہ سے لائحہ عمل اور مشاورت کی گئی۔۔۔
اجلاس کی صدارت قاضی نگاہ مصطفے چشتی نے کی جس میں علامہ سعید امینی،ایڈوکیٹ خالد اقبال مسرت،پیر سید صفدر شاہ بخاری،ریاست علی فیروزی،جاوید اقبال رضوی،سیف اﷲ ہاشمی سمیت علماء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اوراس موقع مقررین کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی جشن عید میلاد نبی ؐشایان شان طریقے سے منائیں گے ۔