سرگودھا میڈیکل کالج کے سٹاف کی کمشنر سے ملاقات،ہڑتال ختم

سرگودھا میڈیکل کالج کے سٹاف کی کمشنر سے ملاقات،ہڑتال ختم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان سے سرگودہا میڈیکل کالج کے تدریسی اور غیر تدریسی اسٹاف نے ملاقات کی اور اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد وارث فروکہ کے مطابق 10 ستمبر سے کالج میں کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی۔اس موقع پر کمشنر کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالج کے اساتذہ کے مطالبات جائز ہیں۔ پنجاب کی ہائی کمان تمام مسائل سے آگاہ اور تیز اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے تابناک مستقبل کی خاطر اپنی ہڑتال ختم کرنے پر میڈیکل کالج کے اساتذہ و غیر تدریسی عملہ کا مشکور ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالج میں دیگر صوبوں سے بھی طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ تدریسی عمل کی معطلی طلبہ کا بہت بڑا نقصان ہے ۔ حکومت کالج کے تمام انتظامی اور مالی امور سے آگاہ ہے اور جلد ہی مناسب حل نکل آئے گا۔ قبل ازیں کمشنر نے کالج کے تمام بلاکس کا بھی دودہ کیا اور طلبہ سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل ایک اہم شعبہ ہے ۔ لہذا طلباء وطالبات پیسے کے حصول کی بجائے خدمت خلق کے جذبے سے تعلیم حاصل کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں