علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے ،احکامات جاری
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او محمد عبداﷲ لک نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور لوگوں کے مسائل سنے ،فوری ازالہ کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے ۔
انہوں نے کہاکہ عوام الناس کی جانب سے پیش کردہ شکایات کا باقاعدگی کیساتھ فالواپ لیا جائے گا تمام متعلقہ افسران اپنے فرائض کامل ایمانداری کیساتھ ادا کریں اور عوامی خدمت کو عبادت سمجھا جائے ۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او محمد عبداﷲ لک نے موقع پر آئے ہوئے لوگوں سے کہاکہ آپ کے حقیقی مسائل کو بروقت حل کروانا ہماری بنیادی او ر پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے عوامی خدمت کیلئے 24 گھنٹے حاضر ہیں ۔