ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا موسیٰ خیل کا دورہ ،سکول اور ہسپتال میں صفائی کا معائنہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا  موسیٰ خیل کا دورہ ،سکول اور  ہسپتال میں صفائی کا معائنہ

میانوالی ( ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمان احمد لو ن نے موسیٰ خیل کا دورہ کیا۔ اے ڈی سی جی نے گورنمنٹ گرلز ہا ئی سکول، بنیادی مر کز صحت موسیٰ خیل کا دورہ کیا۔۔۔

سکول اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام عملہ کی حاضری کو چیک کیا۔انہوں ں نے بنیادی مراکز صحت موسیٰ خیل میں ادویات کے سٹاک، فراہم کر دہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اے ڈی سی جی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری لائی جا ئے اور ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو سرکاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ انہوں نے یو سی ابا خیل کی مختلف گلیوں کا دورہ کیااورستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے کا موں کا معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں