میڈیکل کالج کے تدریسی عمل کی مسلسل بندش کا 28 واں دن

میڈیکل کالج کے تدریسی عمل کی مسلسل بندش کا 28 واں دن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) میڈیکل کالج کے تدریسی عمل کی مسلسل بندش 28ویں دن داخل، تدریسی عمل کی بندش طلبہ کے کے لیے نہایت اضطراب اور ذہنی دباؤ کا باعث بننے لگی۔۔۔

گزشتہ روز بھی میڈیکل کالج سے منسلک گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کے او پی ڈی، آپریشنز اور دیگر سروسز کا بائیکاٹ جاری رہا اور مریض رْل کر رہ گئے جبکہ پروفیسرز، لیکچررزاور میڈیکل آفیسرز نے ہنگامی اجلاس میں مشترکہ طور پر احتجاج کومطالبات کے حصول تک جاری رکھنے اور مزید شدت لانے کا فیصلہ کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ محکمہ ہیلتھ نے سرد مہری اوربے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تد ریسی اور غیر تدریسی عملے کے تمام جائز مطالبات کو یکسر مسترد کر دیا ہے ، فیکلٹی اور غیر تدریسی عملہ مشتعل، شدید غم اور غصے کا اظہارکر رہا ہے پنجاب کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ اگر کالج کے معاملے میں کسی قسم کا حل ممکن نہیں تو وقت کو مزید ضائع کئے بغیر گذشتہ حکومت کیظالمانہ فیصلے کو واپس لیا جائے اور سرگودھا میڈیکل کالج کی پرانی حیثیت کو بحال کرتے ہوئے کالج کو فوراً یونیورسٹی آف سرگودھا کے حوالے کیا جائیتاکہ تدریسی عمل کا معمول کے مطابق دوبارہ اجرا ممکن ہو سکے اور میڈکل کے طلبہ کیمستقبل کو محفوظ کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں