21ستمبر کو پی ٹی آئی جلسے کیلئے احمد خان بھچر کی ڈی سی کو درخواست
میانوالی (نامہ نگار )ایم پی اے و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے 21ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسہ کرنے کے لئے این او سی و سیکورٹی و مکمل روٹ میپ پلان کے لئے ڈی سی لاہور کو باقائدہ درخواست دے دی ہے۔۔۔
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ مینار پاکستان پر جے یو آئی و دیگر جماعتوں نے بھی جلسہ کیا ہے چونکہ پی ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت ہے اور اس کے لیئے ہم نے پہلے بھی متعدد درخواستیں دی ہیں اس پرفور ی عمل کریں اور ہمیں اجازت و مکمل لائحہ عمل و ضابطہ و سیکورٹی کے ساتھ این او سی جاری کریں۔