نئی تعمیر ہونیوالی سڑک چند ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

نئی تعمیر ہونیوالی سڑک چند ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کندیاں (نمائندہ دنیا )حال ہی میں تعمیر ہونے والا کندیاں براستہ میانوالی تلہ گنگ بلکسر روڈ چند ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے۔۔۔

 مرکزی شاہراہ کے مختلف مقامات سے بیٹھ چکی ہے ہرنولی موڑ سے سرگودھا موڑ اور دندہ شاہ بلاول سے موسی خیل تک اس شاہراہ پر گہرے گڑھے بن چکے ہیں سڑک پر بار بار پیچ ورک کے باوجود چند دن بعد حالت پہلے کی طرح خراب ہو جاتی ہے عوام سے اربوں روپے ٹیکس کی مد میں حاصل ہونے والی رقم کو برباد کیا جا رہا ہے اہلیان علاقہ کی این ایچ اے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے سڑک کی مناسب اور بہترین میٹیریل استعمال کرتے ہوئے مرمت جلد کروائی جائے اور مرمت کے دوران سڑک کے معیار کو مسلسل چیک کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں