سکول جانیوالے 6سالہ طالبہ ٹریکٹر کی زد میں آکر زخمی
شاہ پور(نمائندہ دنیا ) قریبی قصبہ کوٹلہ سیداں میں غلام حیدر نامی ڈرائیور نے تیزرفتاری و لاپروائی سے ٹریکٹر چلاتے ہوئے سکول جانے والی ایک چھ سالہ بچی ماریہ کو کچل دیا ۔
جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شاہ پور سٹی نے ماریہ کے چچا محمد ریاض کی رپورٹ پر غلام حیدر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جو حادثہ کے بعد جائے حادثہ سے بھاگ گیا بچی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال لایا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے سرگودہا ریفر کر دیا گیا